ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں حفاظتی طبی سامان کی بلاتعطل فراہمی کا اعلان

ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں حفاظتی طبی سامان کی بلاتعطل فراہمی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال روڈ (قیصر کھوکھر) چیف سیکرٹری پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان کی زیر صدارت انتظامی امور پرجائزہ اجلاس، چیف سیکرٹر ی نے کہا کہ ہر ضلع کی ڈیمانڈ کے مطابق حفاظتی سامان کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔

 سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے بریفنگ دی کہ تمام اضلاع میں ہسپتالوں کیلئے پرسنل پروٹیکشن سامان بھجوا دیا گیا ہے۔ اجلاس میں پہلی سے8 ویں جماعت کے طلبا کوکارکرد گی پراگلی کلاس میں ترقی دینے کی تجویز، طلبا کیلئے سائنس اور ریاضی کے مضامین کی آن لائن کلاسوں کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں قرار دیا گیا کہ تبلیغی جماعت کے تمام ارکان کی بھی سکریننگ کی جائے گی، چیف سیکرٹری پنجاب نے ہدایت کی کہ تبلیغی اجتماع کے شرکاء کو انہی اضلاع میں رکھا جائے جہاں وہ موجود ہیں، شرکاء کی سکریننگ کے بعد جن افراد میں کورونا وائرس کی علامات پائی جائیں انکو قرنطینہ میں رکھا جائے۔

 سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے بریفنگ دی کہ تمام اضلاع میں ہسپتالوں کیلئے پرسنل پروٹیکشن سامان بھجوا دیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹر ی نے کہا کہ ہرضلع کی ڈیمانڈ کے مطابق حفاظتی سامان کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔ اجلاس میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلباء کو امتحانات کے بغیر چھٹیوں کے کام میں کارکردگی کی بنیاد پر اگلی کلا س میں ترقی دینے کی تجویز پرغور کیا گیا، جماعت نہم اور دہم کے تمام مضامین کے آن لائن لیکچرز کا فیصلہ کیا گیا، یہ لیکچرز کیبل ٹی وی پر بھی نشر کیے جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer