نوازشریف دل کی بیماری میں مبتلا، ڈاکٹروں کا اظہاررتشویش

نوازشریف دل کی بیماری میں مبتلا، ڈاکٹروں کا اظہاررتشویش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم) سابق وزیراعظم کے دل کی بائیں شریان صحیح طور پر کام نہیں کررہی ،اگلے ہفتے جدید مشین کے ذریعے ہولٹر اور ایکو ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ  کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سا بق وزیراعظم نواز شریف کے دل کی دھڑکنوں حالت بہتر نہیں، جدید مشین کے ذریعے ہولٹر اور ایکو ٹیسٹ اگلے ہفتے کئے جائیں گے، ہولٹر کے ذریعے دل کی دھڑکن کی24 سے48 گھنٹے تک مسلسل نگرانی کی جائے گی،میاں نوازشریف کا شریف میڈیکل کمپلیکس میں 3گھنٹے چیک اپ کیا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے، معالجین کو ای سی جی میں بے ترتیبی کا انکشاف ہوا۔

ڈاکٹروں نے دل کی دھڑکن کو ترتیب میں لانے کے لئے پیس میکر اور آئی سی ڈی کی تجویز دی،ان مشینوں کے استعمال کا مقصد دل کی دھڑکن کو ایک حد سے نیچےجانے سے بچاناہوتا ہے، طبی معائنے کے دوران معالجین نے نواز شریف کی آنکھوں اور ان کے اندرونی حصے کا معائنہ بھی کیا اورذیابیطس کے آنکھوں کے اندرونی حصوں پر اثرات کا جائز لیا۔

قبل ازیں سابق وزیراعظم کی شریف میڈیکل سٹی آمد پر مین روڈ کو بلاک کیا گیا جسکی وجہ سے ٹریفک جام رہی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer