اسرار خان : لاہور شہر میں دن دیہاڑے وارداتوں کا سلسلہ بدستور جاری، شاہدرہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے یکے بعد دیگرے 2 میڈیکل سٹور لوٹ لئے۔
پولیس کے مطابق پہلی واردات 25 نمبر سٹاپ کے قریب رفیق سنز فارمیسی میں ہوئی، جہاں موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو 20 ہزار نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ اس کے علاوہ دوسری واردات ونڈالہ روڈ پر گرین فارمیسی میں ہوئی، جہاں موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکو 85 ہزار نقدی اور گھڑی چھین کر فرار ہو گئے ۔
پولیس نفری موقع پر موجود ہے، شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں وارداتوں میں ملوث ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے۔