ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک بحریہ کے سربراہ سے بیلاروس کے اعلیٰ دفاعی وفد کی ملاقات

پاک بحریہ کے سربراہ سے بیلاروس کے اعلیٰ دفاعی وفد کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بیلاروس کے چیف آف جنرل اسٹاف اور فرسٹ ڈپٹی وزیر دفاع میجر جنرل پاویل مراویکو کی قیادت میں اعلیٰ دفاعی وفد نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور، خصوصاً دفاعی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی اور ہمہ جہت تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

بیلاروسی وفد کے سربراہ نے علاقائی سمندری سلامتی کے لیے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ خدمات اور کردار کو سراہا۔ دونوں ممالک نے موجودہ دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط اور وسیع بنانے پر اتفاق بھی کیا۔