ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات نے یکم اگست 2026 سے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت تمام اقسام کے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
یو اے ای کی فیول پرائس کمیٹی کے مطابق سپر 98 پیٹرول کی قیمت 3.40 درہم سے بڑھا کر 3.60 درہم فی لیٹر کر دی گئی ہے، جبکہ اسپیشل 95 پیٹرول 3.29 درہم کے بجائے 3.49 درہم فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
اسی طرح ای پلس پیٹرول کی قیمت 3.21 درہم سے بڑھ کر 3.41 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی 3.60 درہم سے بڑھا کر 3.80 درہم فی لیٹر کر دی گئی ہے۔
فیول پرائس کمیٹی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔ کمیٹی ہر ماہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے بعد مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔