ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکس ورلڈ یو ایس اے میں پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی دھوم

ٹیکس ورلڈ یو ایس اے میں پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی دھوم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: امریکا میں منعقد ہونے والی ایسٹ کوسٹ کی معروف ٹیکسٹائل نمائش " ٹیکس ورلڈ یو ایس اے 2026" میں پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کو بھرپور پذیرائی ملی، جہاں ملک کی چھ کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کی نمائش کی۔

اعلامیے کے مطابق پاکستانی کمپنیوں نے فیشن ملبوسات، ڈینم اور ہوم ٹیکسٹائل کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا مؤثر انداز میں مظاہرہ کیا۔

ٹڈاپ کے پاکستان پویلین کے تحت اے ون انفنیٹی، ہوم ٹیکس کارپوریشن، ایم آر آئی گروپ، نذا اسپورٹس اور روقی اسپورٹس نے نمائش میں شرکت کی، جبکہ محمود ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ نے آزادانہ طور پر اپنی مصنوعات پیش کیں۔

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے بھی پاکستان پویلین کا دورہ کیا اور نمائش میں شریک پاکستانی کمپنیوں کی کاوشوں کو سراہا۔