سٹی 42: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 546 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 76 ہزار 94 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ٹریڈنگ کے دوران مجموعی طور پر 563 کمپنیوں کے شیئرز میں لین دین ہوا، جبکہ 87 کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔
مارکیٹ میں سرمایہ کاروں نے 24 ارب روپے سے زائد مالیت کے شیئرز کی خرید و فروخت کی، جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں مثبت رہیں۔