ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم اے پنجاب کی مون سون فلڈ سے متعلق فیکٹ شیٹ جاری

پی ڈی ایم اے پنجاب کی مون سون فلڈ سے متعلق فیکٹ شیٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی رامے:پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون فلڈ کی صورتحال پر فیکٹ شیٹ جاری کر دی ہے، جس میں حالیہ بارشوں اور ان سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات شامل ہیں۔

 ترجمان کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں ریکارڈ کی گئیں، جن میں اٹک 75، سیالکوٹ 67، جوہرآباد 56، لاہور 46، سرگودھا 44، خوشاب 27، مری 21، پیرودھائی 17، نارووال 15، چنیوٹ اور میانوالی 7، 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہو ئی۔ بارشوں کے باوجود بیشتر علاقوں میں کم سے کم وقت میں نکاسی آب یقینی بنائی گئی، جبکہ بارشوں کا سلسلہ 5 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریاؤں، ڈیمز اور بیراجز کی مسلسل نگرانی  جاری ہے۔ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے، جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 85 فیصد، منگلا ڈیم میں 54 فیصد، تھین ڈیم میں 46 فیصد، اقر پونگ ڈیم میں 40 فیصد اور بھاکڑا ڈیم میں 37 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فیکٹ شیٹ کے مطابق رواں سال مون سون بارشوں سے متعلق مختلف حادثات میں 45 افراد جاں بحق اور 279 زخمی ہوئے۔ بوسیدہ عمارتیں گرنے سے 33، ڈوبنے سے 6، کرنٹ لگنے سے 4 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

 پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت متاثرہ فیملیز کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا