ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے میڈیکل بھرتیوں کیلئے نیا سلیکشن میکنزم منظور کر لیا

پنجاب حکومت نے میڈیکل بھرتیوں کیلئے نیا سلیکشن میکنزم منظور کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے : پنجاب حکومت نے نئے قائم ہونے والے سرکاری صحت مراکز میں ڈاکٹرز، اسپیشلسٹس اور دیگر طبی ماہرین کی بھرتیوں کے لیے نیا سلیکشن میکنزم منظور کرتے ہوئے خصوصی سلیکشن کمیٹیوں کو تقرریوں کے اختیارات دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق بی ایس 17 اور اس سے اوپر کی تدریسی، نان ٹیچنگ، ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ اور دیگر متعلقہ طبی آسامیوں پر 2 سالہ کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتیاں میرٹ کے تحت کی جائیں گی۔ ہر سلیکشن کمیٹی کی سربراہی متعلقہ ادارے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، پرنسپل یا ادارہ سربراہ بطور کنوینر کریں گے، جبکہ کمیٹی میں متعلقہ ڈویژن کے کمشنر یا ان کے نمائندے، متعلقہ شعبے کے پروفیسر، محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ ریگولیشنز ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی کے سینئر نمائندے شامل ہوں گے۔

 محکمہ ریگولیشنز ونگ نے اس طریقہ کار کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے جبکہ محکمہ خزانہ نے واضح کیا ہے کہ ان بھرتیوں کے لیے درکار مالی وسائل متعلقہ محکمے کی سالانہ بجٹ گنجائش سے پورے کئے جائیں گے اور اضافی مالی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ حکومت کا موقف ہے کہ نئے صحت مراکز میں فوری، شفاف اور میرٹ پر بھرتیوں کے ذریعے عوام کو معیاری طبی سہولیات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

Ansa Awais

Content Writer