خان شہزاد: شہر میں برائلر گوشت کی قیمت میں 29 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 454 روپے فی کلوگرام مقرر ہو گئی ہے۔
صافی گوشت مارکیٹ میں 570 روپے فی کلوگرام تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ انڈوں کی قیمت بھی بڑھ کر 267 روپے فی درجن تک پہنچ گئی ہے۔
نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر کی قیمت 285 روپے فی کلو، تھوک قیمت 299 روپے فی کلو اور پرچون قیمت 313 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر مؤثر کنٹرول کا مطالبہ کیا ہے۔