ابو بکر ارشد: سوئی گیس کی بندش کے باعث شہری مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں، جبکہ مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر خودساختہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
سرکاری قیمت 241 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود مختلف علاقوں میں ایل پی جی 320 سے 380 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف وہ سوئی گیس کے بل ادا کر رہے ہیں اور دوسری جانب گیس کی عدم دستیابی کے باعث مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی میں سفید پوش طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔
شہریوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔