ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوفناک ٹریفک حادثہ، نوجوان واٹر ٹینکر کے نیچے آ کر دم توڑ گیا

خوفناک ٹریفک حادثہ، نوجوان واٹر ٹینکر کے نیچے آ کر دم توڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کی حدود غوری ٹاؤن میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں 17 سالہ نوجوان واٹر ٹینکر کے نیچے آ کر دم توڑ گیا۔ 

نوجوان کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، جس میں موٹر سائیکل سوار کو واٹر ٹینکر کی زد میں آتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

17 سالہ فواد شاہد موٹر سائیکل پھسلنے کے باعث واٹر ٹینکر کے نیچے آیا، جس کے بعد نوجوان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا تھا جو جانبر نہ ہو سکا۔ 

پولیس کے مطابق لواحقین کی جانب سے قانونی کاروائی کے لیے تاحال کوئی درخواست نہیں دی گئی۔ لواحقین کی جانب سے درخواست موصول ہوتے ہی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔