ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوکاڑہ ؛ دو گروپوں میں فائرنگ، 3افراد جاں بحق

اوکاڑہ ؛ دو گروپوں میں فائرنگ، 3افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خرم شہزاد خان : اوکاڑہ میں تھانہ صدر کے نواحی علاقہ 32 ٹو ایل میں2متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 دونوں گروپوں کے درمیان ریت کے ٹھیکے پر ٹرالیوں سے پیسے لینے پر جھگڑا چل رہا تھا، تاہم آج گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

دونوں ڈی پی او راشد ہدایت خود موقع پر پہنچ گئے اور فائرنگ میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سی سی ڈی کی ٹیموں کے ساتھ چھاپے جاری ہیں۔

 ڈی پی او راشد ہدایت نے کہاہے کہ گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔قیمتی انسانی جانوں کے نقصان میں ملوث ملزمان کو سختی سے نمٹا جائے گا ۔