ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کوالیفائرکےمیزبان ملک کا اعلان کر دیا

 آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کوالیفائرکےمیزبان ملک کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کوالیفائرکےمیزبان ملک کا اعلان کر دیا۔ 

آئی سی سی کے مطابق نیپال ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کوالیفائر کی میزبانی کرےگا۔ ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کوالیفائر12 جنوری 2026 سے 2 فروری تک دو وینیو پر کھیلا جائے گا۔ ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کوالیفائرمیں10 ٹیموں کو دو گروپس میں رکھا گیا ہے ۔ سپر سکس فارمیٹ پر مشتمل کوالیفائر میں 4ٹیمیں ورلڈکپ کے لئےکوالیفائی کریں گی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ویمنز ورلڈکپ کوالیفائرکے شیڈول کا اعلان بعد میں کیاجائےگا۔ ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ12 جون 2026 سے 5 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلاجائے گا۔