ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کی کارروائی، خاتون کو بلیک میل کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار

 نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کی کارروائی، خاتون کو بلیک میل کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملتان: نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کے دوران خاتون کو بلیک میل کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار کرلیا۔ 

این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت فیصل جٹ کے نام سے ہوئی، جسے لاہور سے گرفتار کیا ۔ ملزم فیصل جٹ نے خود کو NCCIA اہلکار ظاہر کرکے خاتون کو دھوکہ دیا، ملزم خاتون سے 3 لاکھ 20 ہزار ہتھیا چکا ہے۔ اس کے علاوہ ملزم کی جانب سے متاثرہ خاتون سے قابل اعتراض مواد لینے کی کوشش کی گئی۔ 

ملزم کے خلاف درج مقدمے میں PECA کی دفعات 20، 21، 24 اور PPC کی متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔