سٹی 42: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے سستاہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 282.95 روپے سے کم ہوکر 282.87 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 285 روپے 50 پیسے پر برقرار رہا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 3.32 روپے سستا ہوکر 326.50 روپے، برطانوی پاؤنڈ 2.78 روپے سستاہوکر 378.80 روپے تک گرگیا۔ اسکے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 77.70 روپے، سعودی ریال بھی 76 روپے پر ہی برقرار رہا ۔