سٹی 42 : 14 اگست سے قبل اردو بازار میں قومی پرچم، بیجز، ملبوسات و دیگر چیزوں کی فروخت جاری ہے۔
14اگست کےموقع پر جشن آزادی کاجنون عروج پر پہنچ گیا، اردو بازار میں میلہ سج گیا۔ بازار میں جھنڈے، بیجز، ملبوسات و دیگر چیزوں کی فروخت جاری ہے۔
شہریوں اور دکانداروں کی قیمتوں پر بحث جاری ہے۔ شہریوں کی جانب سے سامان مہنگا ہونے کی شکایت کی گئی ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ جشن آزادی ایسا تہوار ہے کہ ہر کوئی اس کی خوشیاں منانا چاہتا ہے۔ حکومت کو چاہیے کچھ روز ہمیں سڑکوں پر سٹالز لگانے دے، سٹالز نہ لگانے سے ہول سیل کام زیادہ ہے اور ریٹیل کا کم ہے۔