کلیم اختر: حکومت نے بیرونِ ملک سے ڈیجیٹل طور پر آرڈر کی گئی اشیاء پر ڈی پی پی (ڈیجیٹل پریزنس پروسیڈز) ٹیکس لاگو نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ ڈیجیٹل پریزنس پروسیڈز ٹیکس ایکٹ 2025 کے تحت جاری کیا گیا ہے.
وفاقی حکومت کا ڈیجیٹل سروسز پر ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بیرون ملک سے فراہم کردہ اشیاء و خدمات پر ڈی پی پی ٹی لاگو نہیں ہے،پاکستان سے باہر سے آرڈر کردہ ڈیجیٹل اشیاء ٹیکس سے مستثنیٰ ہونگے، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سیکٹر کو ریلیف، ڈی پی پی ٹی کے دائرہ کار میں کمی واقع ہوگی۔
سیکشن 15 کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ای کامرس، سافٹ ویئر اور دیگر ڈیجیٹل اشیاء مستفید ہوں گی۔