ویب ڈیسک:لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں بارش کے باعث کمرے کی چھت گرنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
قلعہ گراؤنڈ سرائے نورنگ کے قریب رات سے جاری بارش کی وجہ سے خستہ حال کمرے کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے تین افراد دب گئے۔
ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے تینوں افراد کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔
مرنے والوں میں 15 سال کا شوکت اللہ ان کی والدہ اور دادی شامل ہیں۔