ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادامی باغ: بھتہ خوری پر فائرنگ، ایک شخص شدید زخمی

بادامی باغ: بھتہ خوری پر فائرنگ، ایک شخص شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران یامین :سبزی منڈی بادامی باغ کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق بادامی باغ کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،  گولیاں لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا زخمی  شخص ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،زخمی شخص کی شناخت جہانگیر کے نام سے ہوئی،جہانگیر کے بھائی نے بھاگ کر اپنی جان بچائی،فائرنگ کا واقعہ پتھاروں، ریڑھیوں سے بھتہ کی رقم جمع کرنے پر پیش آیا،فائرنگ حسین، سمیع اور اسلام دین نامی ملزمان کی جانب سے کی گئی۔

 پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 پولیس ذرائع  کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے،ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،گولیاں جہانگیر کی ٹانگوں میں لگی ہے، حالت تشویشناک ہے۔