ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے نظریہ پاکستان روڈ کا دورہ کیا، محسن نقوی نے نظریہ پاکستان روڈ پر بنائے گئے پروٹیکٹیڈ یو ٹرنز کو ٹریفک کے لیے کھول دیا.
محسن نقوی نے کہا کہ نظریہ پاکستان روڈ پر ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے یوٹرنز بنائے گئے ہیں۔شوکت خانم ہسپتال چوک کو بھی سگنل فری بنا دیا گیاہے۔شہر کے اس اہم پوائنٹ کو سگنل فری بنانے سے یومیہ 45 ہزار گاڑیوں کوآمدورفت میں سہولت ملے گی۔ واپڈا ٹاؤن، کینال بنک روڈ، جوہر ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کے رہائشی اس سگنل فری کوریڈور سے مستفید ہو سکیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ منصوبے کی بروقت تکمیل پر کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا،چیف انجینئر اسرار سعید اور انکی ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا اور چیف انجینئر اسرار سعید نے وزیراعلی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کو 15 روز میں مکمل کیا گیا، ترقیاتی کاموں کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا گیا ہے۔نظریہ پاکستان روڈ پر غفار چوک پر یو ٹرن بنایا گیا ہے۔
صوبائی وزراء منصور قادر، عامر میر، سی سی پی او، ڈپٹی کمشنر، سی ٹی او اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس سے قبل محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی نے منصوبے میں شامل دونوں یوٹرنز مکمل کر لئے، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، واقعہ کی جوڈیشنل انکوائری کرائی جائے گی، یونیورسٹیوں میں انسداد ہراسمنٹ سیل بنائے جائینگے، خواتین پروفیسرز کو ہراسمنٹ سیل کا سربراہ تعینات کرینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی سطح پر بھی خصوصی انسداد ہراسمنٹ سیل قائم کیا جائے گا ، واقعہ کی جامع تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائیں گے، لاہور میں کرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے ، ہمارا اگلا مشن تھانہ کلچر میں بہتری لانا ہے۔