ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عام انتخابات کب؟عمران خان نے اراکین اسمبلی کو بڑا ٹاسک دیدیا

Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) chairman and former prime minister, Imran Khan will arrive here on Sunday
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا چھ سے آٹھ ہفتوں میں آئندہ عام انتخابات کا بگل بج سکتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، عمران خان نے الیکشن میں عمدہ کارکردگی پر ارکان اسمبلی کی کاوشوں کو سراہا،اجلاس میں لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ارکان اسمبلی نےشرکت کی،اجلاس میں اقلیتی اور مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان نےبھی شرکت کی۔ سابق وزیراعظم نے کہا ملک میں استحکام صاف وشفاف الیکشن سے ہی ممکن ہے،پنجاب میں مربوط تنظیم سازی پر توجہ دی جائے،لوگ سیاست میں پیسہ بنانے آتے ہیں لیکن اب عوامی شعور بیدار ہوچکاہے۔

سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ قوم کی توقعات اب پی ٹی آئی سے وابستہ ہیں، اراکین اسمبلی کو نئے انتخاب کے لیے تیاری کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ چھ سے آٹھ ہفتوں میں آئندہ عام انتخابات کا بگل بج سکتا ہے، اراکین اسمبلی اور پارٹی تنظیمیں  انتخابات کی تیاری کریں اور لائحہ عمل تیار کرلیں۔

عمران خان  نے  ڈاکٹر یاسمین راشد کو دو ہفتوں میں پنجاب میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ تنظیم سازی مکمل کی جائیں تاکہ انتخاب میں بھرپور انداز میں جائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پچیس مئی کو جنہوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا قانون ان کے حوالے سے راستہ اختیار کرے گا، مجھے پتہ ہے جن لوگوں نے ہمارے ساتھ دو نمبر ی کی مگر میں سب کے سامنے کسی کا نام نہیں لینا چاہتا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer