ٹک ٹاکر پر والد اور بھائی نے تھپڑوں کی بارش کردی؛ ویڈیو منظر عام پر

ٹک ٹاکر پر والد اور بھائی نے تھپڑوں کی بارش کردی؛ ویڈیو منظر عام پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سیب ڈیسک)ٹک ٹاک کا جنون لوگوں میں بری طرح سے سرایت کرچکا ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پرآئے روز نت نئی کہانیاں اور ویڈیوز ملتی ہے ،سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے،ٹک ٹاک ویڈیو بنوانے والے کی والد اور بھائی نےپٹائی کی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شہرت کے لئے ٹک ٹاکر اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر خطرناک ویڈیو ز اور تصاویر شیئر کرتے ہیں،اگر وہ زندہ بچ جائیں تو شہرت پا لیتے ہیں اگر موت کا شکار ہو جائیں تو وہی ویڈیو یا تصویران کی زندگی کی آخری یادگار بن جاتی ہے،ٹک ٹاک کا شوق صرف عام افراد تک محدود نہیں بلکہ شوبزاوردیگر شعبوں کی شخصیات بھی اس شوق میں مبتلا ہو چکی ہیں ۔

 اسی طرح کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان خطرناک جگہ سے دریا کو عبور کرتے ہوئے اپنی ویڈیو بنوا رہا ہے،نوجوان خیر خیریت سے دریا عبور کرکے جیسے ہی کنارے پر پہنچتا ہے تو اس کے والد اور بھائی اس کا گرم جوشی سے استقبال کرتے ہیں اور نوجوان پر تھپڑوں کی بارش شروع کردیتے ہیں اور اسے سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ اگر ٹک ٹاک کے شوق میں اس کی جان چلی جاتی تو اہلخانہ پر کیا گزرتی۔

ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور لوگوں کی جانب سے ٹک ٹاکر کی والداور بھائی کے ہاتھوں پٹائی کواچھے انداز میں لیا جارہاہے۔

  

M .SAJID .KHAN

Content Writer