ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک، انٹرمیڈیٹ امتحانات کی نئی پالیسی جاری

Matric Exams Policy
کیپشن: Matric Exams Policy
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) میٹرک  اور  انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اہم خبر،  امتحانات کی نئی پالیسی جاری, اب اختیاری مضامین کے پرچے بھی لازمی پاس کرنا ہونگے, حاصل کردہ نمبرز ہی لازمی مضامین کے نمبرز شمار ہونگے۔

رواں سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کے عملی امتحانات نہیں لئے جائیں گے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بارہویں جماعت پاس کرنیوالے طلبا کو گیارہویں کے ری اپیئر امتحانات میں بیٹھنے کی ضرورت نہیں، وہ طلبا جو نمبرز بہتر کرنے کیلئے امتحان دینا چاہتے ہوں، انہیں صرف اختیاری مضامین کے پرچے دینا ہونگے جبکہ میٹرک امتحانات میں بیٹھنے والے طلبا اختیاری مضامین اور ریاضی کا پیپر دینے کے پابند ہونگے،امیدوار جس مضمون میں فیل ہوگا صرف اسی کا پرچہ دوبارہ دے گا, میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات پاس کرنے والوں طلبا کو پریکٹیکلز میں 50 فیصد نمبر دیئے جائیں گے۔

واضح رہےکہ لاہور بورڈ کے تحت میٹرک  کےسالانہ امتحانات ہورہے ہیں، تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، میٹرک امتحانات ایس او پیز کیمطابق لیے جارہے ہیں، رواں سال میٹرک امتحان میں 3 لاکھ 8 سو بچے امتحان دیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer