بڑی عید پر بڑا جھٹکا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

 بڑی عید پر بڑا جھٹکا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:بڑی عید پر حکومت کا شہریوں کے لیے بڑا جھٹکا،  حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،  پٹرول 3روپے 86 پیسے، ہائی سپیڈڈیزل 5روپے اور لائٹ ڈیزل 6روپے 62پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بڑی عید پر حکومت  نے شہریوں بڑا جھٹکا دے دیا، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا،  پٹرول 3روپے 86 پیسے، ہائی سپیڈڈیزل 5روپے اور لائٹ ڈیزل 6روپے 62پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا، ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا،  اوگرانے ڈیڑھ روپیہ فی کلو اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ایل پی جی کی نئی سرکاری قیمت 115 روپے 50 پیسے کلو ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ایک لیٹر پٹرول کی نئی قیمت 103 روپے 97 پیسے ہو گئی۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ایک لٹر ڈیزل کی قیمت 5 روپے اضافے کے بعد 106 روپے 46 پیسے ہو گئی۔

اعلامیہ کے مطابق  ٹی کا تیل 5 روپے 97 پیسے فی لیٹر منہگا کردیا گیا جبکہ  لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔


  یاد رہے کہ  اوگرا نے اگست کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی، ہائی سپیڈ ڈیزل 9 روپے 50 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل عید کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

Shazia Bashir

Content Writer