ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالاضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

عیدالاضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

غوث الاعظم روڈ (عفیفہ نصر) لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری، عید الاضحیٰ ٹھنڈی ٹھنڈی گزرے گی، محکمہ موسمیات نےعید کے پہلے 2 روز بادل برسنے کی نوید سنادی۔

عید قریب آتے ہی لاہور میں موسم اچانک تبدیل ہوگیا، ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین روز تک لاہور میں وقفے وقفے سے درمیانے درجے کی بارش ہوگی، جس سے لاہور میں گرمی کی شدت بھی کم ہو جائے گی، تاہم بعدازاں تین روز مطلع ابر آلود بھی رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم جزوی آبر آلود رہے گا،ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے، آج لاہور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ34 اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،شہر میں ہوا 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔

ترجمان محکمہ مو سمیات اختر محمود کا کہنا ہےکہ اگست میں داخل ہونے والے سسٹم میں بارشیں زیادہ ہونگی جس کی وجہ سے نچلے درجے کا سیلاب آسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے ممکنہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے  7 کروڑ 50 لاکھ سے مطلوبہ مشینری کی خریداری کا عمل مکمل کرلیا۔ 

 یاد رہے کہ عید الاضحیٰ ہر سال قمری مہینہ ذوالحج کی 10 تاریخ کو منائی جاتی ہے، عید کی نماز کے بعد صاحب حیثیت مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئےاللہ کی راہ میں جانور قربان کرتے ہیں، اس سال یکم اگست بروز ہفتہ کو عید قربان منائی جائے گی، حکومت کی جانب سے عید پر تین چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ، عید الاضحیٰ کی چھٹیاں 31 جولائی بروز جمعہ سے 2 اگست بروز اتوار تک ہوں گی، پیر کو تمام سرکاری ونجی ادارے کھل جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer