آئی جی پنجاب کا شہریوں کیلئے خصوصی پیغام

آئی جی پنجاب کا شہریوں کیلئے خصوصی پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا عید الاضحی کے موقع پر شہریوں کیلئے خصوصی پیغام جاری، آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ عید قربان کی خوشیاں مناتے وقت کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل درآمدہر صورت یقینی بنایا جائے۔

 آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا اپنے جاری کردہ پیغام میں کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں، نماز عید کی ادائیگی اور باہم ملاقات  کے لئے بنائے گئے ایس او پیز کی پابندی پر خاص توجہ دی جائے، عید الاضحی پر بھی کورونا وباء کا خطرہ برقرار ہے جس سے تحفظ کیلئے احتیاطی تدابیر کی پابندی ضروری ہے۔

 

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا  مزید کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کی بدولت کورونا وباء میں کمی آئی ہے تاہم اسے برقرار رکھنے کیلئے احتیاطی تدابیر کی پابندی درکار ہے، عیدقربان کی چھٹیوں میں احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کیا تو کورونا کے پھیلاؤ والی صورتحال دوبارہ ابھر سکتی ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ عید قربان پر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ  کے لئے  پنجاب پولیس ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی، عید سے متعلقہ تمام اہم پوائنٹس پر پولیس افسران و اہلکار ہائی الرٹ ہوکر ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے، کورونا وبا کے دوران فرض شناسی کے ساتھ فرائض منصبی ادا کرنے والے افسران و اہلکار شاباش کے مستحق ہیں۔

 

 آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا کہنا تھا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران17 شہادتوں کے ساتھ 1700 کے قریب افسر و اہلکار کورونا کے شکار ہوئے، کورونا سے متاثرہ پولیس کے 100 کے قریب افسران واہلکار تاحال زیر علاج ہیں، پنجاب پولیس کے جذبہ خدمت خلق اور فر ض شناسی کو عوامی اور حکومتی سطح پر بھرپور انداز میں سراہا گیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer