چوبرجی میں دھماکہ، تین افراد زخمی

چوبرجی میں دھماکہ، تین افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)لاہور کے علاقے چوبرجی میں  پٹرول پمپ پر گیس لیکج کے باعث دھماکے سے تین افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

خبر پڑھیں۔۔لاہور میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری، ڈی پی او چکوال کا ہی گھر لوٹ لیا

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے چوبرجی میں پٹرول پمپ پر گیس لیکج سے دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں ، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں  ہیں۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔پنجاب اسمبلی میں بڑی تبدیلی آگئی

ذرائع کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے پٹرول پمپ خالی کرالیا اور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

Sughra Afzal

Content Writer