ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت نے دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی ہم نے منصوبوں کو ناکام بنایا ؛ محسن نقوی

بھارت نے دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی ہم نے منصوبوں کو ناکام بنایا ؛ محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے  اہم گفتگو کی ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا جو بھی دہشت گرد آیا، بچ کر نہیں گیا۔یہ دہشت گرد نارمل دہشت گرد نہیں۔بھارت نے دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی،بھارت بلوچستان میں ہونے والے حملوں میں ملوث ہیں ،دہشت گردوں کے منصوبوں کو ناکام بنایا۔سہولت کاروں کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔ایسے حملے ہمارا مورال کم نہیں کرسکتے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے  وزیراعلیٰ بلوچستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا چند سرفراز بگٹی اور ہوتے تو دہشت گردی دنوں میں ختم ہوجاتی۔دہشت گردوں نے پلان کرکے حملہ کیا۔ایف سی، فوج اور پولیس نے جس طرح ریسپانس دیا داستان ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا پولیس اور سکیورٹی فورسز نے بہترین ردعمل دیا،وزیرداخلہ کو مشکورہوں تمام مصروفیات چھوڑکربلوچستان پہنچے۔وزیرداخلہ نے اعلیٰ سطح کے سکیورٹی اجلاس کی صدارت کی۔گوادر میں بلوچ فیملی کی عورتوں اور بچوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔دہشت گردوں کا مورال گرچکا تھا۔دہشت مورال ہائی کرنے کیلئے ایسی کارروائیاں کر رہے ہیں۔