ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا کو شکست، پاکستان نے 7 سال بعد ٹی 20 سیریز اپنے نام کر لی

آسٹریلیا کو شکست، پاکستان نے 7 سال بعد ٹی 20 سیریز اپنے نام کر لی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 90 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے 7 سال بعد آسٹریلیا کےخلاف سیریز اپنے نام کی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 108 رنز پر آوٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین نے 35 میتھو شارٹ نے 27 مچل مارش نے 18 زیویر بارٹلیٹ 10 رنز بنائے۔ 

شاداب خان اور ابرار نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹی ٹوئنٹی کی کیرئیر بیسٹ اننگز کھیلی، سلمان علی آغا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 40 گیندوں پر 76 رنز بنائے۔ عثمان خان نے 36 گیندوں پر 53 سکور کر لی۔ اس کے علاو ہ صائم ایوب 23 ، صاحبزادہ فرحان 5 بابراعظم 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ شاداب خان 28 محمد نواز 9 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 22 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔