ویب ڈیسک : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد حملوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو نے دہشت گرد حملوں کو ناکام بنانے پر پولیس اور سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہماری سکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی نیٹ ورک کی کمر توڑ دی،سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے بعد بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 10 پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہارکیاہے۔