عثمان ارشد : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن ہے،عوامی خدمت ہماراشعارہے، پنجاب ایگریکلچر،فوڈاینڈڈرگ اتھارٹی کاقیام عوامی خدمت کامنہ بولتاثبوت ہے۔
پنجاب ایگریکلچرفوڈاینڈڈرگ اتھارٹی کےاجراکی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اور پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلیٰ مریم نوازنے لیبارٹری کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران شہبازشریف اورمریم نواز کو لیبارٹری کےحوالےسےبریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر پاکستان کی پہلی پنجاب ایگریکلچرفوڈاینڈڈرگ اتھارٹی کی دستاویزی فلم پیش کی گئی، دستاویزی فلم میں ادارےکیلئے اقدامات کا احاطہ پیش کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازنے ادارے کی فراہم کردہ سہولیات بارے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن ہے،عوامی خدمت ہماراشعارہے، پنجاب ایگریکلچر،فوڈاینڈڈرگ اتھارٹی کاقیام عوامی خدمت کامنہ بولتاثبوت ہے، ادارےکےقیام پردلی خوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارےکاقیام ،ادارےمیں موجودہرفردکی محنت کےمرہون محنت ہے۔
انہوں نے کہا کہ زرعی ملک ہونےکےباوجودعالمی معیارکی ٹیسٹنگ لیب موجودنہ ہونالمحہ فکریہ تھا ، سیٹلائٹ کرائم سین یونٹس کادائرہ38اضلاع تک پھیلایاجارہاہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جدیدلیب نہ ہونےسےبرآمدکنندہ اورصارف دونوں نقصان اٹھارہےتھے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایگرکلچر،فوڈاینڈڈرگ اتھارٹی10سال کی کٹھن محنت کاثمرہے، پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کاآغازہوچکا،میرٹ پرکسی صورت سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین سائنس دانوں کیلئے2ارب30کروڑکی لاگت سےہاسٹل تعمیرکیا، پنجاب ایگریکلچر،فوڈاینڈڈرگ اتھارٹی کو عالمی معیارکیمطابق بنایاگیا، ای بزنس رجسٹریشن کاآغازکردیاہے، جرائم کی بیخ کنی کیلئےڈرون ٹیکنالوجی استعمال کررہےہیں۔