اسرار خان:لاہور میں بسنت سے پہلے ہی پتنگ بازی شروع ہو گئی۔
بسنت ابھی آئی نہیں لیکن شہر میں پتنگ بازی کے شوقین افراد نے پتنگ بازی شروع کر کے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں۔
فیروزپور روڈ پر گجومتہ کے قریب گلے پر ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی ہو گیا،20سالہ فیصل منظور موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔
متاثرہ نوجوان طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جسے طبی امداد دی گئی ۔خوش قسمتی سے نوجوان کی حالت خطرے سے ہے۔