ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کی قیمت میں 5 روپے سے زائد اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی کی قیمت میں 5 روپے سے زائد اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں اکتوبر تا دسمبر 2023کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 5 روپے 62 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست جمع کروائی تھی جس پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔دوران سماعت ممبرنیپرا رفیق شیخ نے استفسار کیا کہ  میرٹ آرڈرکی خلاف ورزی اور سسٹم کی مشکلات سے کتنا بوجھ پڑا؟ یہ سسٹم کب تک چلتا رہے گا، اس پرکیا پلان ہے یا ہم ایسے ہی بیچتے رہیں گے؟ جب سے پاکستان بنا ہے مسائل چل رہے ہیں،یہ حل کب تک ہوں گے؟


 
 
 
 

Ansa Awais

Content Writer