(ویب ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر درعمل دیتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بدترین مہنگائی ہے،مزدور کی تنخواہ 35 ہزار روپے مقرر کی جائے۔
آصف علی زرداری نے اپنی اتحادی حکومت کو تجویز دی ہے کہ مزدور کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 35 ہزار روپے مقرر کی جائے، 35 ہزار لازمی تنخواہ مقرر کرنے کا سرکاری سطح پر فیصلہ کیا جائے،سابق صدر کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر حکومت عوام کی مشکلات کے ازالے کیلئے دور رس اقدامات اٹھائے، عوامی مسائل حل کرنا، ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری ہے،عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے سب کومل کر کام کرنا ہوگا۔