ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر سائیکل کے شوقین افراد کیلئے بری خبر

Increase price of Honda bikes
کیپشن: Honda, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف موٹر سائیکل مینوفیکچررکمپنی نےموٹرسائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کے مہنگے ہونے کے اثرات ہر شعبہ زندگی پر ہورہا ہے ایسے میں متوسط طبقے کی سواری بھی عام لوگوں کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہے۔حال ہی میں معروف موٹر سائیکل مینوفیکچرر ہُنڈا نے موٹرسائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ ہُنڈا موٹر سائیکل کی مختلف ماڈلز میں 74 سو سے لیکر 37 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

 ہُنڈا کی سی ڈی 70 بائیک 74 سو روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 28 ہزار 9 سو روپے میں فروخت ہوگی جبکہ ہُنڈا سی ڈی 70 ڈریم 8 ہزار روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 37 ہزار 9 سو روپے میں خریدی جاسکے گی۔

 ہُنڈا پرائیڈر 100 9 ہزار بڑھکر 1 لاکھ 70 ہزار 9 سو روپے میں فروخت ہوگی۔  ہُنڈا 125 سی جی 9 ہزار روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 94 ہزار 9 سو روپے میں صارفین خرید سکیں گے جبکہ 11 ہزار 4 سو روپے اضافے کے بعد ہنڈا سی جی 125 ایس ای کی قیمت 2 لاکھ 30 ہزار 9 سو روپے مقرر کی گئی ہے۔

 ہُنڈا کی سی بی 125 ایف 22 ہزار روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 5 ہزار 9 سو روپے میں فروخت ہوگی جبکہ 34 ہزار روپے اضافے کیساتھ ہُنڈا سی بی 150 سی سی ایف کی قیمت  3 لاکھ 84 ہزار 9 سو روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح 37 ہزار روپے اضافے کے بعد ہُنڈا سی بی ایف سلور 150 سی سی کی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 9 سو روپے کردی گئی ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer