ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع
کیپشن: Imran Khan
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں  چیئرمین پی ٹی آئی عمران کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت سے عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگوانے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

عدالت نے عمران خان کی 10 فروری تک عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ 10 فروری کو عمران خان نہ آئے تو ضمانت خارج کردیں گے، 10 فروری کو نئی کوئی درخواست بھی لانے کی کوشش کی توضمانت خارج ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کردی تھی۔