ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف کار کمپنی نے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا، نئی قیمتیں جانیے

معروف کار کمپنی نے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا، نئی قیمتیں جانیے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوزوکی کے بعد کیا لکی موٹرز نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

کیا موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں  1 لاکھ  سے 13 لاکھ روپے تک  کا اضافہ کردیا ہے۔کیا پکانٹو مینول 1 لاکھ اضافے سے 32 لاکھ روپے کی ہوگئی۔کیا پکانٹو آٹو ٹرانسمیشن 2 لاکھ روپے اضافے سے 34 لاکھ کی ہوگئی ۔

کیا اسٹونک ای ایکس 2لاکھ 55 ہزار روپے اضافے کے بعد 48 لاکھ کی ہوگئی .کیا اسٹونک ای ایکس پلس 4 لاکھ 2 ہزار روپے اضافے کے بعد 52 لاکھ 50 ہزار کی ہوگئی  ہے۔

دوسری جانب  کیا اسپورٹیج الفاء ڈھائی لاکھ اضافے سے 65 لاکھ روپے کی ہوگئی ۔کیا اسپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی ڈھائی لاکھ اضافے سے 70 لاکھ روپے کی ہوگئی۔کیا اسپورٹیج اے ڈبلیو ڈی 4 لاکھ اضافے سے 76 لاکھ 50 ہزار کی ہوگئی۔

کیا سورینٹو 2.4، 6 لاکھ اضافے کے بعد 84 لاکھ روپے کی ہوگئی۔کیا سورینٹو 3.5، 6 لاکھ روپے اضافے سے 91 لاکھ روپے کی ہوگئی۔

کیا کارنیول 13 لاکھ 1 ہزار روپے اضافے سے 1.5 کروڑ کی ہوگئی ہے۔

ایچ ایم شہزاد چئیرمین آل پاکستان آٹوموبائل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ امپورٹ پابندیوں کو جواز بناکر قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔کوئی بھی کمپنی مقامی سطح پر گاڑی نہیں تیار کررہی صرف اسمبلنگ کی جارہی ہے۔منینوفیکچرنگ جب تک پاکستان میں نہیں ہوگی گاڑی سستی اور عوام کی پہنچ میں نہیں ہوسکتی۔  ایچ ایم شہزاد نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی آر بیگیج کے تحت گاڑیاں لانے کی اجازت دی جائے۔اس سے حکومت کو ڈالر بھی ملے گا اور گاڑی کی قیمت بھی کم ہوگی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر