ویب ڈیسک: پشاور ایئر پورٹ پر سونا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، کسٹمز حکام نے سعودیہ جانیوالے 5 مسافرو ں کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمز نے پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودیہ جانیوالے مسافروں سے 100 تولہ سونا برآمدکرلیا،سونے کی مالیت ایک کروڑ 92 لاکھ روپے ہے۔
پولیس کے مطابق ملزموں کا تعلق سوات اور دیر سے ہے،کسٹمز نے تمام افراد کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا۔