سی سی پی او  لاہور غلام محمود ڈوگر نے بڑا حکم دے دیا

سی سی پی او  لاہور غلام محمود ڈوگر نے بڑا حکم دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور پولیس چھٹی کے روز پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے گی، سی سی پی او  غلام محمود ڈوگر نے احکامات جاری کر دیئے۔

سی سی پی او لاہور نے پتنگ بازی، پتنگ سازی اور پتنگ فروشی کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ، غلام محمود ڈوگر نے عندیہ دیا کہ پتنگ بازی کی شکایت پر متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، تھانوں کی سطح پر پتنگ بازی کی نگرانی کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے اور ڈولفن اور پیرو فورس کو بھی دوران گشت مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے ۔

غلام محمود ڈوگر نے پتنگ بازوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور آن لائن پتنگوں کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا ۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں ماہ کے دوران 45 مقدمات درج کر کے 47 پتنگ باز گرفتار کئے گئے، جن کے قبضہ سے 101 چرخیاں، 1732 پتنگیں اور 4 ہزار سے زائد پتنگوں کا خام مال پکڑا گیا ۔

Shazia Bashir

Content Writer