برائلر گوشت کی قیمت گرگئی،فی کلو کتنے کا ہوگیا؟

برائلر گوشت کی قیمت گرگئی،فی کلو کتنے کا ہوگیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نبیل ملک)شہر میں آج برائلر گوشت9 روپے کم ہو کر 289 روپے کلو ہو گیا، برائلر 9 روز میں 65 روپے تک مہنگا ہو کر 10ویں روز صرف 9 روپے سستا ہوا، قیمت میں ریلیف آٹے میں نمک کے برابر بھی نہ ملا، غریب کیلئےآج بھی برائلر مہنگا اور قوت خرید سے باہر رہا۔

سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق آج شہر میں فارمی انڈوں کی 30 درجن پیٹی کی قیمت بھی مسلسل 6ویں روز 3ہزار990 روپے پر مستحکم رہی، دیسی انڈوں کی اونچی اُڑان برقرار ہے، 250 روپے فی درجن میں فروخت جاری رہی، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 3 روپے کم ہو کر 191 روپے کلو مقرر ہے، برائلر 2 روز میں 11 روپے مہنگا ہو کر تیسرے روز 3 روپے سستا ہو گیا۔

علاوہ ازیں شہر کے چھوٹے بڑے بازاروں میں مچھلی کے بھی من مانے ریٹ مقرررہے، ٹراؤٹ مچھلی 2000 سے 2500 روپے کلو، رہو مچھلی 250 سے 300 روپے کلو، کھگا مچھلی 500 سے 550 روپے کلو، ملہی مچھلی 500 سے 550 روپے کلو، بام مچھلی 350 سے 400 روپے کلو، سوہل مچھلی 1000 سے 1200 روپے کلو، پمفلٹ مچھلی 1200 سے 1400 روپے کلو، چڑا مچھلی 300 سے 350 روپے کلو، سنگھاڑی مچھلی 600 سے 650 روپے کلو، تھیلا 280 سے 350 روپے کلو، بگ ھیڈ 280 سے 350 روپے کلو میں فروخت جاری رہی۔

واضح رہےگزشتہ روز برائلر چکن مزید 10 روپے اضافے کے بعد 297 روپے کلو ہوگیا تھا، شہر میں چکن کی قیمت میں 9 روز میں 65 روپے تک اضافہ ہوا، فارمی انڈوں کا ریٹ 137 روپے فی درجن ہونے کے باعث انڈے شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہوگئے ہیں۔ ریٹ لسٹ کے مطابق فارمی انڈوں کی 30 درجن پیٹی کی قیمت 3990 روپے ہے۔جبکہ دیسی انڈوں کی شہر بھر میں کم سے کم 250 روپے فی درجن میں فروخت جاری رہی۔

زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 4 روپے بڑھ کر 194 روپے کلو، 2 دن میں 11 روپے اضافہ ہوا تھا، زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ بھی 4 روپے اضافے کے بعد 202 روپے کلو تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer