( سعید احمد ) کرونا وائرس، سول ایوی ایشن انتظامیہ نے پاکستان سے چائنہ دو طرفہ فلائٹ آپریشن معطل کردیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹرعابد علی خان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
لاہور سمیت پورے ملک سے چین کیلئے فلائٹ آپریشن معطل ہوگا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چائنہ ائیر کی پروازوں کی آمد و روانگی معطل ہوں گیں۔
پہلے مرحلے میں 2 فروری تک فلائٹ آپریشن بند کیا گیا ہے، اس حوالے سے ائیر چائنہ اور چائنہ ساودرن ائیر لائن انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔