سعدیہ خان: کرونا وئرس کا خطرہ، محکمہ جنگلی حیات کے تمام وائلڈ لایف پارکس میں حفاظتی اقدامات شروع کر دیے، جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے ملازمین کو ماسک، گلاوز پہنے کی ہدایت، لاہور چڑیا گھر میں موجود جانوروں کے طبی معائنے کیے گے انکی قوت مدافعت بڑھانے کے لیے سپلیمنٹ کی مقدار میں اضافہ کردیا گیا۔
کرونا وائرس نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے جانور اور پرندے متاثر ہونے سے یہ خطرناک وائرس انسانون تک منتقل ہو سکتا ہے، محکمہ جنگلی حیات نے ان خطرات کے پیش نظر لاہور کے مختلف وائلڈ لائف پارکس میں ہنگامی حفاظتی اقدامات شروع کردیے ہیں، ویٹرنری ڈاکٹرز کے مطابق چڑیا گھر میں موجود کے بلڈ، فلو کے ٹیسٹ کیے گے اور انکی ویکسینیشن بھی کی گئی۔
ایجوکیشن آفیسر کرن سلیم کا کہنا ہے پنجاب کے وائلڈ لائف پارکس عوام کے لیے محفوظ ہیں اور چڑیا گھر کے سبھی جانوروں صحت مند اور ابھی تک ایسا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔