عظمیٰ بخاری تنقید برائے تنقید کی عادت سے مجبور ہیں: فیاض الحسن چوہان

عظمیٰ بخاری تنقید برائے تنقید کی عادت سے مجبور ہیں: فیاض الحسن چوہان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری کے پی ٹی آئی وزراء کے کیمپ آفسز سے متعلق بیانات کھسیانی بلی کھمبا نوچے کی اعلٰی و ارفع مثال ہیں۔

وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے عظمی بخاری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عظمیٰ بخاری تنقید برائے تنقید کی عادت سے مجبور ہیں، لیگی دور میں شہباز شریف نے ذاتی رہائش گاہوں کو کیمپ آفسز بنا رکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنی بیویوں، دامادوں، بہوؤں اور باقی جاندان کو نوازنے کے لیے کیمپ آفسز بنا رکھے تھے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ 6500 پولیس اہلکار اور سینکڑوں سرکاری ملازمین آلِ شریف کی خدمت اور غلامی کے لیے تعینات کیے ہوۓ تھے۔

انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت میں وزیر اعلٰی سمیت کسی وزیر کے گھر پر کیمپ آفس بنایا گیا اور نہ ہی آلِ شریف کی طرح غیر قانونی سرگرمیوں سے سی ایم سیکریٹریٹ کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جن وزراء پر الزام لگایا جا رہا ہے ان کے اپنے دفاتر ہیں، وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ان دفاتر میں صرف قانونی طور پر الاٹ شدہ افسران و ملازمین تعینات ہیں۔

 گریڈ 20 کے افسران کے ذریعے کھربوں کی کرپشن اور منی لانڈرنگ لیگی دور میں ہوتی رہی۔

                       

Shazia Bashir

Content Writer