ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاکھوں مالیت کے موبائل فون چوری

لاکھوں مالیت کے موبائل فون چوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی) بادامی باغ کےعلاقے میں موبائلزشاپ میں چوری کی واردات، چوردکان کی چھت توڑکرتین لاکھ نقدی سمیت سات لاکھ مالیت کے موبائل فونز کا صفایا کرگئے۔
متاثرہ دکا ندارعمر کا کہنا تھا کہ رات گئےچور دکان کی چھت توڑکراندر داخل ہوئے اور تین لاکھ نقدی اورچودہ موبائل فونز لیکر فرار ہو گئے، پولیس نے موقع پرپہنچ کرشواہد اکٹھے کیےاورمقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے جبکہ بادامی باغ کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سےعلاقے میں پٹرولنگ کا نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز وارداتیں ہو رہی ہیں۔

چندروز قبل ایک کریانہ سٹور میں بھی ایسی ہی چوری کی واردات ہوئی ہے،کریانہ سٹور مالک طارق کا کہنا تھا کہ چور دکان کی چھت توڑکراندر داخل ہوئے اور قیمتی اشیا سمیت ایک لاکھ سے زائد نقدی لے اڑے، پولیس کی جانب سے بس کاغذی کارروائی کی جاتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتاراور علاقے میں پٹرولنگ کا نظام بہتر کیا جائے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔