لاہورہائیکورٹ: سینئرممبربورڈ آف ریونیوکو147افسران کومستقل کرنے کے احکامات

لاہورہائیکورٹ: سینئرممبربورڈ آف ریونیوکو147افسران کومستقل کرنے کے احکامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) بورڈ آف ریونیو میں تعینات 147 اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کو مستقل کرنے کا معاملہ، ہائی کورٹ نے سینیئرممبربورڈ آف ریونیو کومجوزہ اتھارٹی سے افسران کا معاملہ حل کرنے کی ہداہت کردی۔

لاہورہائی کورٹ نے سینئرممبربورڈ آف ریونیو کو مزکورہ افسران کو قانون کے مطابق مستقل کرنے کے احکامات جاری کردیے، حکم نامہ کے مطابق 17 ویں گریڈ میں افسران کو چھ سال قبل پنجاب لینڈ ریکارڈ میں بطوراسسٹنٹ ڈائریکٹرتعینات کیا گیا تھا۔

 آرڈر میں لکھا گیا کہ تمام افسران کو بورڈ آف ریونیو نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے راستے بھرتی کیا گیا، قانونی نقطہ نظر میں مزکورہ افسران کو کنٹریکٹ بنیادوں کے قانون کے تحت نہیں چلایا جا سکتا۔

 سینیئرممبربورڈ آف ریونیو معاملہ کو مجازاتھارٹی سامنے پیش کر کے افسران کو مستقل کرنے کے حوالہ سے اقدامات کریں، زرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے قیام کے بعد مزکورہ افسران کو اتھارٹی کے ماتحت کردیا گیا تھا۔

Shazia Bashir

Content Writer