ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بجلی, گیس کی سمارٹ میٹرنگ، سمال بزنس سنٹرڈ  بینکنگ سٹریٹیجی، وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات

Shahbaz Sharif Economic agenda, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے آفس میں کام کا آغاز کرتے  ہی معیشت کی بحالی کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے  معاشی صورتحال کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر لائحہ عمل تیار کرنے کہ ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ ہمیں ملک کی معیشت کو بہتر کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے اور یہی  ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں  نے بینکوں کو چھوٹے کاروباروں کے مفاد کی حکمت عملی بنانے اور بجلی،، گیس کے  اداروں کو بجلی گیس کا سمارٹ میٹرنگ سسٹم لانے کی ہدایت کر دی

اجلاس میں سیکرٹری خزانہ نے ملک کی معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ پیش کی۔

ویلئیو ایڈیشن کرنے اور ایکسپورٹ بڑھانے والے ہمارے سر کا تاج ہیں

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری  حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری برادری کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھرپور طریقے سے کام کرے گی۔

وزیراعظم کو بریفنگ  میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 65 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز کلئیر کر دیئے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایسے ٹیکس دہندگان جو ملک کی برآمدات میں اضافے اور ملکی معیشت میں ویلیو ایڈیشن کے لئے کام کر رہے ہیں وہ ہمارے سروں کا تاج ہیں۔ ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اچھے ٹیکس دہندگان کی حکومتی سطح پر پذیرائی کی جائے گی ۔

آئی ایم ایف سے بات چیت آگے بڑھائی جائے

وزیراعظم شہباز شریف نے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی کے حوالے سے آئی ایم ایف سے بات چیت کو فوری طور پر آگے بڑھانے کی ہدایت کر دی۔

ایف بی آر کی آٹو میشن فوراً شروع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں شفافیت لانے کے لئے آٹومیشن نا گزیر ہے۔  ایف بی آر اور دیگر اداروں کی آٹومیشن پر فی الفور کام شروع کیا جائے۔  

کن اداروں کی نجکاری کی جائے گی، پالیسی واضح کر دی

وزیراعظم  شہباز شریف نے اپنی پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا کہ نقصان میں جانے والے حکومتی ملکیت کے اداروں کی نجکاری کی جائے گی تاکہ یہ ادارے ملکی معیشت پر مزید بوجھ نہ بنیں۔

بورڈوں کے ارکان کی مراعات کم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم نے حکومتی بورڈز کے ارکان کی مراعات میں کمی کے لئے واضح حکمت عملی ترتیب دینے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت  بھی کی، انہوں نے کہا کہ فالتو اخراجات بچانا ہماری حکومت کی مستقل ترجیحات مین شامل رہے گا۔

بجلی گیس کی بلنگ کے لئے سمارٹ میٹرنگ سسٹم اختیار کرنے کی ہدایت

وزیراعظم نے پاور اور گیس سیکٹرز کی  اسمارٹ میٹرنگ پر منتقلی کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ  اسمارٹ میٹرنگ سے لائن لاسز کم کرنے مدد ملے گی۔

بینک چھوٹے کاروباروں کے فروغ کے لئے  سٹریٹیجی بنائیں

وزیر اعظم شہباز شریف نے حکم دیا کہ تمام بینک اور مالیاتی ادارے درمیانے اور چھوٹے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لئے حکمت عملی تیار کریں تاکہ ملک کے نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد مل سکے ۔

غیر ضروری ادارے بند کریں یا ضم کریں؛ سٹریٹیجی بنانے کی ہدایت کر دی

 وزیراعظم  نشہباز شریف نے واضح کیا کہ حکومتی اداروں کے اخراجات کم سے کم رکھنے کے لئے حکومتی مشینری کا حجم کم کیا جائے گا ؛ ایسے ادارے جن کی ضرورت نہیں انہیں یا تو ضم کر دیا جائے یا پھر بند کر دیا جائے؛ اس حوالے سے حکمت عملی بنائی جائے۔

سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کو مستحکم کیا جائے

 وزیراعظم شہباز  شریف نے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل ملک میں معاشی  استحکام کے حوالے سے ایک انتہائی اہم قدم ہے جس کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

آئندہ اجلاس ایف بی آر  کے متعلق  ہو گا

وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ ان کا اگلا اجلاس فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حوالے سے منعقد کیا جائے گا۔ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔ کاروباری برادری ، سرمایہ کاروں اور نوجوانوں کو سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہیں ۔