شیر افضل مروت کا چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے احکامات ماننے سے انکار

شیر افضل مروت کا چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے احکامات ماننے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف : پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر کی جانب سے اڈیالہ فوکل پرسن تعینات کرنے کا معاملہ، شیر افضل مروت نے اپنی ہی پارٹی کے چئیرمین کو جھٹلا دیا ۔

شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مجھے بانی تحریک انصاف کی جانب سے ابھی تک کوئی احکامات نہیں ملے ،مجھے اپنی سوشل میڈیا ٹیم کو بند کرنے کے حوالے سے بھی کوئی ہدایات نہیں ملی ۔

 انہوں نے کہا کہ مجھے بانی تحریک انصاف نے اڈیالہ ملاقاتوں کے لیے خود فوکل پرسن مقرر کیا ہے ،بانی تحریک انصاف خود کوئی حکم دے گے گو اس پر عمل کروں گا ۔