لاہور:ایجوکیشن اتھارٹی  نے صوبائی وزیر تعلیم کے احکامات ہوا میں اڑا دیے،اساتذہ کی عارضی تعیناتیاں ختم نہ کی جاسکیں

لاہور:ایجوکیشن اتھارٹی  نے صوبائی وزیر تعلیم کے احکامات ہوا میں اڑا دیے،اساتذہ کی عارضی تعیناتیاں ختم نہ کی جاسکیں
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے صوبائی وزیر تعلیم کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے،صوبائی وزیر تعلیم کی واضح احکامات کے باوجود اساتذہ وملازمین کی عارضی تعیناتیاں تاحال ختم نہ کیجاسکی۔
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے صوبائی وزیر تعلیم کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔صوبائی وزیر تعلیم کی واضح احکامات کے باوجود اساتذہ وملازمین کی عارضی تعیناتیاں تاحال ختم نہ کیجاسکی۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور میں لٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ میں ابھی بھی اساتذہ عارضی طور پر کام کررہے ہیں۔

ایجوکیشن اتھارٹی کیجانب سے درجنوں اساتذہ وملازمین کی ڈیوٹیاں کتابوں کی تقسیم پر بھی لگائی گئی ہیں۔ذونل ہیڈز کے آفس میں اساتذہ کو نہم کے امتحانی سنٹرز میں ڈیوٹیوں کیلئے پابند کررکھا ہے۔مذکورہ ڈیوٹیوں کے باعث نیاء تعلیمی سال شروع ہوتے ہی سکولوں میں اساتذہ کی شدید شارٹیج کا سامنا ہے۔

ذرائع کیمطابق درجہ چہارم کے بیشتر ملازمین تاحال ایجوکیشن اتھارٹی اور محکمہ تعلیم کے افسران کے ساتھ ڈیوٹیاں دینے پر مجبور ہیں۔عارضی ڈیوٹیوں کے باعث دس فیصد سکولوں میں کلاس فور ملازمین کی بھی شارٹیج کا سامنا ہے۔سی ای او ایجوکیشن لاہور پرویز اختر کا کہنا ہے کہ عارضی تعیناتیاں ختم کرنے کے حوالے سے باقاعدہ ہدایات جاری کردی گئی ہیں ، اگر کسی آفیسر نے غیرضروری طور پر اساتذہ و ملازمین کو اپنے ساتھ لگا رکھا ہے تو قانون کیمطابق کاروائی کیجائے گی۔