ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے 20 سال بعد کوالٹی اشورنس ٹیسٹ ختم کر دیا

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے 20 سال بعد کوالٹی اشورنس ٹیسٹ ختم کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) نے 20 سال کے بعد کوالٹی اشورنس ٹیسٹ (QAT) ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلباء کو اب کوالٹی اشورنس ٹیسٹ کی بجائے بورڈ امتحانات میں شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ایف نے تمام پارٹنر سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مارچ میں ہونے والے بورڈ امتحانات کی تیاری کے لیے اقدامات کریں۔ رواں سال پارٹنر سکولوں کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ بورڈ کے نتائج کی بنیاد پر لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بورڈ میں خراب نتائج دینے والے سکولوں سے جواب طلبی کی جائے گی۔

پی ایف حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور سکولوں کی کارکردگی کو مؤثر انداز میں جانچنے کے لیے کیا گیا ہے، جبکہ تمام پارٹنر سکولوں کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔